Live Updates

سعودی عرب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا

تیز ہوائیں چلنے اور مسلسل بارش ہونے سے کچھ شہروں میں جگہ جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، باحہ، عسیر، تبوک، جنوبی حائل اور مغربی قصیم میں بارش ریکارڈ کی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 مئی 2020 20:52

سعودی عرب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا
مکہ مکرمہ ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 16 مئی 2020ء) سعودی عرب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، تیز ہوائیں چلنے اور مسلسل بارش ہونے سے کچھ شہروں میں جگہ جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، باحہ، عسیر، تبوک، جنوبی حائل اور مغربی قصیم میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز سعودی عرب کے کئی شہروں میں پہلے شدید آندھی طوفان آیا، جس کے بعد موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، باحہ، عسیر، تبوک، جنوبی حائل اور مغربی قصیم میں موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ ان شہروں میں مسلسل بارش کے باعث شاہراہیں اور آبادی والے علاقے زیر آب آگئے۔

(جاری ہے)

اس دوران عوام نے نقل و حرکت محدود رکھی۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں آندھی طوفان اور موسلادھار بارش کے باعث جگہ جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہ ملی۔

سعودی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے، جس کے بعد سعودی محکمہ شہری دفاع نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
                                                                                     
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات