چنیوٹ،ضلع بھر کے سکول مالکان کا یکم جون کو مشروط طور پر سکول نہ کھولنے کا فیصلہ

بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مشترکہ بیان

اتوار 17 مئی 2020 20:36

چنیوٹ،ضلع بھر کے سکول مالکان کا یکم جون کو مشروط طور پر سکول نہ کھولنے ..
ٖچنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2020ء) ضلع بھر کے سکول مالکان کا یکم جون کو مشروط طور پر سکول نہ کھولنے کا فیصلہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ان خیالات کاا ظہار نائب صدر پروگریسوسکولز ایسوسی ایشن احسان اللہ اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن لالیاں کے سرپرست حافظ کفایت اللہ ، محمد صدیق بٹ، ملک محمد ارشداور دیگر سکول مالکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سکولز انتظامیہ کو اعتماد کو لیکر سکول کھولنے کے حوالے سے پالیسی مرتب کرے چار ہزار سے کم فیس لینے سکولوں کے والدین کو بروقت فیس جمع کروانے کے حوالے سے قانون سازی کی جائے حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بلا سود قرضے فراہم کرے اور بلڈنگ کرائے پر چھوٹ دی جائے حکومت دیگر شعبوں کی طرح پرائیویٹ سکولوں کو بھی ریلیف دے آن لائن تعلیم سرگرمیوں کے حوالے سے بجلی کے بل اس سال معاف کئے جائیں اور چھوٹے تعلیمی اداروں کے طالبہ و طالبات کی آئن لائن پڑھائی کیلئے اسمارٹ Tabsیا کمپیوٹر فراہم کئے جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ موجودہ حالات کے مطابق پہلے مرحلہ میں نویں اور دسویں جماعت کے طالبعلموں کو SOPsکے تحت سکول آنے کی اجازت دی جائے

متعلقہ عنوان :