امریکہ میں بیروزگاری الاؤنس کا مطالبہ کرنے والوں کی تعداد تقریباً 4 کروڑ تک پہنچ گئی

جمعرات 21 مئی 2020 21:51

امریکہ میں بیروزگاری الاؤنس کا مطالبہ کرنے والوں کی تعداد تقریباً ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) امریکہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد معیشت میں بہتری کے امکانات کے باوجود گزشتہ ہفتے مزید 24 لاکھ افراد نے بیروزگاری الاؤنس کی درخواست دی۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ کے وسط کے بعد سے اب تک بیروزگاری الاؤنس کی درخواستوں کی کل تعداد تقریباً 3 کروڑ 86 لاکھ ہو گئی ہے جو امریکہ کی افرادی قوت کا تقریباً ایک چوتھائی ہے۔مارچ کے آخر سے ان درخواستوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے تاہم پھر بھی ان کا نمبر بہت زیادہ ہے۔ 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں سب سے زیادہ درخواستیں فلوریڈا اور جارجیا کی ریاستوں سے آئی ہیں۔