پاکستان 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا
انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف رواں سال ہونیوالی سیریز کا مجوزہ پلان تیار کرلیا پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ پلیئرز ایسے وقت انگلینڈ پہنچیں کہ انہیں قرنطینہ میں وقت گزارنے کے بعد پریکٹس کا بھی موقع مل جائے، وسیم خان
جمعرات 21 مئی 2020 23:03
(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ عبوری پلان کے مطابق پاکستان نے پانچ اگست سے یکم ستمبر کے دوران تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔
پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے مانچسٹر میں کرانے کی تجویز ہے۔ دوسرا ٹیسٹ 13 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 21 اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلنے کا پلان تیار کیا جارہا ہے۔تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز مانچسٹر میں 28، 30 اگست اور یکم ستمبر کو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ای سی بی عبوری پلان کے بعد اپنی حکومت سے کلیئرنس لے گا جس کے بعد اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ ٹیم ایسے وقت انگلینڈ پہنچے جس سے پلیئرز کو قرنطینہ میں 14 روز کا وقت گزارنے کے بعد ٹریننگ کا کچھ وقت مل جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ کی جانب سے انتظامات پر مطمئن ہے اور پلیئرز بھی دورے کے حوالے سے کافی مثبت ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.