
وہ واحد خلیجی ملک جہاں کل عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے کوئی اجلاس نہیں ہوگا
سلطنت عمان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل کو ہوا تھا، اسلامی ملک میں کل 28 واں روزہ ہوگا، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 23 مئی بروز ہفتہ کو ہوگا
محمد علی
جمعرات 21 مئی 2020
22:47

(جاری ہے)
عمان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل کو ہوا تھا، یوں کل 22 مئی بروز جمعہ کو سلطنت میں 28 واں روزہ ہوگا۔
عمان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے 23 مئی بروز ہفتہ کو اجلاس ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کل شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس بلائے جا چکے ہیں۔ عرب یونین اسپیس سائنس نے کچھ ماہ قبل دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 23 مئی بروز ہفتہ کو ہوگی۔ تاہم اب ماہرین فلکیات کی تازہ ترین پیشن گوئی کے مطابق سعودی عرب میں اس مرتبہ 30 روزے ہوں گے، یوں مملکت میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کے باعث خلیجی ممالک میں رواں برس عید الفطر کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔ لوگوں کو عید الفطر کی نماز گھر پر ہی ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ سعودی عرب نے عید کے ایام میں مملکت بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
-
روس میں 30 سالوں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ
-
فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
-
بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.