عالمی وباء کرونا وائرس کے باعث عید الفطر سادگی کے ساتھ منائی جائیگی،پشتونخواملی عوامی پارٹی

جمعرات 21 مئی 2020 23:38

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی وباء کرونا وائرس کے باعث عید الفطر سادگی کے ساتھ منائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اسی اثناء پشتونخوامیپ کے محبوب چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ عنایت اللہ کاریز گلستان میں عید کے موقع پر مبارکبادی نہیںہوگی البتہ کوئی بھی شخص ، پارٹی کارکن ، بہی خواہ اور عوام بذریعہ ٹیلی فون مبارکباد پیش کرسکتے ہیں۔

بیان میںپارٹی کے تمام لیڈر شپ ، کارکنوں کو ہدایت جبکہ بہی خواہوں اور ملک بھر بالخصوص بلوچستان کے تمام عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عید پر گلے ملنے ، ہاتھ ملانے، ایک دوسرے کے گھر جاکر عید کی مبارکبادی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ کرونا وائرس فرد سے فرد کو منتقل ہونے کا ذریعہ ہے جس سے اجتناب کرنا ہر فرد کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔