چکوال،تھانہ چوآ کی حدود سے جوان لڑکی اغوا کرلی گئی

جمعہ 22 مئی 2020 20:31

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) تھانہ چوآ کی حدود سے جوان لڑکی اغوا کرلی گئی۔باخبر زرائع کے مطابق چوآسیدن شاہ کے علاقے موہڑہ راجگان داخلی سلوء کے رہائشی اللہ دتہ ولد محمد امیر نے بتایا کہ اس کی بیٹی ز ت گھر سے کوڑا پھینکنے باہر نکلی مگر واپس نہ آئی تلاش کرنے پر گائوں کے لوگوں نے بتایا کہ ایک کرولا کار نمبری Ajj 914 جو کہ اسامہ عرف وکی چلا رہا تھا نے زرمین تبسم کو زبردستی کار میں ڈالا اور اغوا کر کے لے گے ۔

(جاری ہے)

تھانہ چوآ نے لڑکی کے والد کی درخواست پر 365B کی ایف آی آر درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :