بین الاقوامی ریڈ کراس، آئی سی آر سی نے کوروان سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی کھیپ کے پی کے چار ہسپتالوں کو فراہم کر دی

جمعہ 22 مئی 2020 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) بین الاقوامی ریڈ کراس، آئی سی آر سی نے کوروان سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی کھیپ کے پی کے چار ہسپتالوں کو فراہم کر دی۔ اعلامیہ آئی سی آر سی کے مطابق خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے ضم شدہ علاقوں کے سرکاری ہسپتالوں کو حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ہیں۔آئی سی آر سی کے مطابق حفاظتی کٹس ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور صفائی والے عملے کیلئے فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

آئی سی آر سی کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور، ڈی ایچ کیو پاڑا چنار، باجوڑ اور ٹی ایچ کیو جمرود کو حفاظتی کٹس فراہم کی گئیں۔ اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں فراہم کی گئی اشیاء میں 11 ہزار سرجیکل ماسک، 2 ہزار این 95 ماسک شامل ہیں، حفاظتی سامان میں 1 ہزار آنکھوں اور چہرے کے بچاؤ کی شیلڈز، 3 ہزار گاؤن شامل ہیں۔آئی سی آر سی کے مطابق 175 کلوگرام کلورین، 50 دستانوں کے جوڑے،طبی آلات، جراثیم کش محلول اور اسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کا آلات شامل ہیں۔ آئی سی آر سی کے مطابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کو ٹینٹس (خیمی)، ہاتھ دھونے کے اسٹیشنز، اور خوراک کے پیکٹس بھی فراہم کئے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :