افغانستان کے 2 مختلف صوبوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 28 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی

جمعہ 22 مئی 2020 22:43

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 28 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ افغانستان کے تین گائوں میں سکیورٹی فورسز کے فوجی آپریشن کے نتیجے میں مختلف جھڑپوں میں کل 28 طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز ( اے ڈی ایس ایف ) اور افغان فضائیہ کے مشترکہ کلیرنس آپریشن میں طالبان عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا گیا اور علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشن کے دوران طالبان عسکریت پسندوں کے 2 اڈے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں ۔ ان کارووائیوں کے دوران کسی شہری کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ۔ تاہم طالبان عسکریت پسندوں گروپ نے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔ ۔