کورونا، چین میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا

ہفتہ 23 مئی 2020 13:05

کورونا، چین میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) براعظم ایشیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی نوٹ کی گئی ہے۔ چین نے پہلی مرتبہ کہا ہے کہ کووڈ انیس کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ خطرناک وائرس گزشتہ برس دسمبر میں چین سے ہی پھیلنا شروع ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا میں ہفتے کے دن تئیس نئے کیس رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ادھر لاطینی امریکی ممالک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ برازیل میں تین لاکھ تیس ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اکیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کولمبیا، پیرو، چلی اور ایکوڈور میں بھی کورونا کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔