برازیل کورونا وائرس کی330,890 متاثرہ کیسز کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا

ہفتہ 23 مئی 2020 13:05

برازیل کورونا وائرس کی330,890  متاثرہ کیسز کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر ..
ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) برازیل کورونا وائرس کے 330,890 متاثرہ کیسز کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل پیر کو کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کی شرح میں تیسرے نمبر پر تھا لیکن جمعہ کو متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی جس کے بعد برازیل عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے، قبل ازیں روس دوسرے نمبر پر تھا۔

عالمی سطح پر امریکا کورونا وائرس کے تقریبا16 لاکھ متاثرہ افراد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اور اب روس 3 لاکھ 17 ہزار 554 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ برازیل میں گزشتہ روز 1,001 اموات کے بعد مجموعی تعداد21,048 ہوگئی ہے۔ جس پر برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :