عزیز الرحمن چن کاطیارہ حادثہ پر اظہارافسوس

ہفتہ 23 مئی 2020 14:35

عزیز الرحمن چن کاطیارہ حادثہ پر اظہارافسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے طیارہ حادثہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف جس سے اقتدار میں آئی ہے ملک و قوم کو ناگہانی آفات اور حادثات کو سامنا ہے ریاست مدینہ کا نام لے کر اقتدار میں آنے والے ملک و قوم پر کہر بن گرے ہیں پوری قوم تحریک انصاف کی حکومت نجات کے لئے دعائیں کرے انہوں نے عوام سے حادثے میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا مغفرت اپیل کی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پی آئی اے جہاز سے ہر آنکھ اشک بار ہے عوام ملک و قوم کے لئے اللہ سے دعائیں اور مغفرت مانگیں اور متحد ہو کر نااہل حکمرانوں سے نجات کے لئے موثر حکمت عملی اپنائیں ۔