ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اپنے چھوٹے بھائی بلال خان سوری کی صحت یابی کے لیے دعائوں کی اپیل

ہفتہ 23 مئی 2020 16:13

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اپنے چھوٹے بھائی بلال خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے چھوٹے بھائی بلال خان سوری کی صحت یابی کے لیے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی سپیکر چھوٹے بھائی کی طبیعت خراب ہونے پر انھیں فوری علاج کیلئے اپنے ساتھ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی لے گئے، بلال خان سوری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد وہ گزشتہ 16 روز سے قرنطینہ میں تھے اور 2 روز قبل صحت یاب ہونے پر ان کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا تھا لیکن گزشتہ شب ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انھیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی علاج کیلئے اپنے ساتھ کراچی لے گئے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام دوست و احباب، پارٹی رہنماؤں و کارکنان اور عوام سے بلال خان سوری کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔