راولپنڈی،ائیر پورٹ پولیس کی کارروائی، مجرم اشتہاری کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 23 مئی 2020 18:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) ائیر پورٹ پولیس کی کارروائی، مجرم اشتہاری کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والا ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری ریحان کی گرفتاری کے لیے سلیمان کے گھر ریڈ کیا،دوران ریڈملزم سلیمان نے اشتہاری مجرم ریحان کو پناہ دینے اور فرار ہونے مدد دی،جس پر پولیس نے ملزم سلیمان کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،،سی پی او محمدا حسن یونس نے کہا کہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :