چیچہ وطنی، سنٹرل جیل کے قیدیوں میں عید کے تحائف تقسیم

ہفتہ 23 مئی 2020 19:54

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے قیدیوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔ اس حوالے سے سنٹرل جیل ساہیوال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں400 مستحق اسیران میںعیدکے تحائف تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاویدالحسن چشتی،ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کامران انجم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب کی جیلوں میں پہلی دفعہ عید تحائف تقسیم کرکے نئی اور خوبصورت روایت ڈالی گئی ہے۔تقریب میں مرد قیدیوں کے ساتھ ساتھ خواتین قیدیوں میں بھی چوڑیاں اور مہندی کے ساتھ دوسرے تحائف تقسیم کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کے ویژن کے مطابق مستحق اسیران کو تحائف دے کر انکی عید الفطر کی خوشیوں میں محرومی کے احساس کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔گفٹ حاصل کرنے والے قیدیوں نے تحائف ملنے پر خوشی اور شکریہ کا اظہار کیا۔