ندا یاسر شوہر اوراہلخانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کی پوری ٹیم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

ہفتہ 23 مئی 2020 20:58

ندا یاسر شوہر اوراہلخانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر شوہر اور اہلخانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ندا یاسر کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ اختیار کر گئی ہیں۔افسوسناک خبر یہ ہے کہ صرف ندایاسر ہی اس وبا کا شکار نہیں ہوئی بلکہ پوری ٹیم کو اس وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ندا کے شوہر یاسر کے ساتھ ڈرامہ میں کام کرنے والے اداکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔مذکورہ اداکاروں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں کچھ دن قبل شرکت کی تھی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں دنوں میں اداکاروں میں یہ وائرس منتقل ہوا۔ندا یاسر نے لاک ڈااؤن کے دوران بھی اپنا پروگرام جاری رکھا تھا۔انہیں پروگرام میں ایک سے زیادہ مہمانوں کو بلانے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔نیوز اینکر رابعہ انعم نے بھی ندا یاسر کے کورونا وائرس کے مبتلا ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :