مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کی اجازت دے دی گئی

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شاہی فرمان جاری کر دیا گیا

ہفتہ 23 مئی 2020 22:12

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کی اجازت دے دی گئی
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) خادم حرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایک شاہی فرمان کے ذریعے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماع کی اجازت دے دی گئی ہے۔حرمین شریفین میں نماز عید کے اجتماع کے حوالے سے حرمین کی انتظامیہ کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ پروفیسر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے اعلان کیا ہے کہ دونوں مقدس مقامات پر عید کی نماز کی اجازت ہو گی۔

سعودی اخبار المرصد کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین نے لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، جس سے انہوں نے تمام اٴْمت مسلمہ کے دل جیت لیے ہیں۔ اس موقع پرامام کعبہ نے دٴْعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری سعودی قیادت کو محفوظ رکھے،مملکت سے جلد از جلد کورونا کا خاتمہ کردے، تاکہ دٴْنیا بھر کے مسلمان دوبارہ سے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کر سکیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کوروناوبا کی وجہ سے حرمین شریفین عمرہ زائرین اور نمازیوں سے خالی ہیں۔صرف انتظامیہ کے چند درجن افراد کو ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس صورت حال کی وجہ سے بہت رنجیدہ ہیں۔جبکہ لاکھوں عازمین حج بھی دٴْعا گو ہیں کہ سعودی مملکت سے جلد از جلد کورونا کا خاتمہ ہو جائے۔ العربیہ اٴْردو کے مطابق الحرم المکی میں ختم القرآن کی تقریب میں الحرمین پریزڈنسی کے چنیدہ ملازمین سمیت جنرل آپریشیز کے عملے نے محدود تعداد میں شرکت کی۔