
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عید الفطرکے پٴْر مسرت موقع پر اہل وطن کو مبارکباد
اللہ رب العزت سی دعاگو ہیں کہ وہ ہماری عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،یہ دن جہاں اپنوں کے ساتھ ایثار اور محبت کا ہے وہاں ضرورت مندوں اور مستحق افراد کی دلجوئی اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا بھی ہے،پاکستانی قوم کو کرونا وباء کی نازک صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد اور احتیاط پر عمل پیرا ہونا ہوگا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید الفطرکے موقع پر پیغام
اتوار 24 مئی 2020 02:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ روز عید گویا یہ پیغام لے کر آتا ہے کہ اگر انسانیت ، ایثار اور صبر و ہمدردی جیسی صفات کو ہم مستقل طور پر اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو خدائی انعام و تکریم ابدی طور پر ہمارا مقدر ہوں گے۔
یہ دن جہاں اپنوں کے ساتھ بغل گیر ہوکر خوشی ، محبت اور اخوت کے اظہار کا دن ہے وہیں ضرورت مندوں اور مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے اور ان کی دلجوئی کرنے کا پیغام بھی دیتا ہے،اس وقت عالمِ انسانیت کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ بڑی بڑی طاقتیں اس وبا کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں۔ پاکستانی قوم کو اس نازک صورتِ حال کا مقابلہ متحد ہوکر اور احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھ کے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے اس با برکت موقع پر ہمیں ایثار و ہمدردی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اردگرد کے ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرنی ہے کہ وہ اپنا خاص فضل و کرم فرماتے ہوئے تمام دنیا کو اسآزمائش سے نکال لے۔ اللہ تعالیٰ ہماری نصرت فرمائے اور ہمیں اس مشکل گھڑی سے مزید مضبوط اور متحد بنا کر سرخرو فرمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
-
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ویڈیو لنک پر پیشی کے ایس او پیز جاری
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.