دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہلاک

پیر 25 مئی 2020 12:40

دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس عالمی وبا کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئیں، جہاں اب تک قریب 98 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہاں متاثرین کی تعداد بھی سب سے زیادہ، یعنی ساڑھے سولہ لاکھ کے قریب ہے۔21 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کووڈ 19 سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :