کورونا وائرس،بھارت نے ایران کو پیچھے چھوڑ دیا،سب سے زیادہ متاثرہ دس ملکوں میں شامل

پیر 25 مئی 2020 12:40

کورونا وائرس،بھارت نے ایران کو پیچھے چھوڑ دیا،سب سے زیادہ متاثرہ دس ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) کورونا وائرس سے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ سات ہزار سے زائد افراد کے متاثر ہونے کے ساتھ ہی بھارت اس عالمگیر وبا سے سب سے زیادہ متاثر 10 ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران150 افراد کی موت بھی ہوئی جس کے ساتھ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد مجموعی طور پر بڑھ کر 4024 ہو گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے بھارت نے ایران کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔