پی آئی اے طیارہ حادثہ ، فرانسیسی ٹیم تحقیقات کیلئے کراچی پہنچ گئی

ماہرین کی ٹیم بلیک باکس سمیت دیگر اہم آلات اپنے ساتھ لے جائے گی ، ماہرین پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کریں گے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 26 مئی 2020 10:45

پی آئی اے طیارہ حادثہ ، فرانسیسی ٹیم تحقیقات کیلئے کراچی پہنچ گئی
کراچی ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 مئی 2020ء ) پی آئی اے طیارہ حادثہ ، فرانسیسی ٹیم تحقیقات کیلئے کراچی پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی 11 رکنی ٹیم آج صبح  پرواز نمبر  اے ای  بی 1888 سے  پاکستان پہچنی ہے ۔ بتایا  گیا ہے کہ کراچی  میں فرانسیسی قونصل خانے  کے حکام ، سول ایوی ایشن اور پی آئی  اے کی انتظامیہ کی جانب  سے ٹیکینکل ایڈوازئزری  کاا استقبال کیا  گیا۔

  ماہرین کی  ٹیم کراچی میں طیارہ حادثہ  کی وجہ جاننے کی کوشش کرے گی۔ ماہرین کی ٹیم طیارہ حادثہ میں پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی معاونت بھی کرے گی ساتھ ہی ساتھ رن وے کا معائنہ کیا جائے گا۔ جہاں حادثے کے شکار طیارے کو بغیر گیئر کھولے لینڈنگ کی کوشش کی گئی تھی۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ فرانسیسی ماہرین کی ٹیم تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس اپنے ساتھ لے جائے گی۔

(جاری ہے)

کراچی پہنچے والی ٹیم 16 گھنٹے تحقیقات  کرنے کے  بعد آج رات 10 بجے واپس  فرانس روانہ ہو  جائے گی۔ یاد  رہے کراچی میں حادثے کا  شکار ہونے والے  پی آئی اے  کے طیارے میں  موجود تقریباََ 97 فیصد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔ پاکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں طیارہ حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ زندہ بچ جانے والوں کی تعداد صرف 2 ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں سے ابھی تک صرف 41 میتوں کی شناخت کی جا سکی ہے جبکہ باقی میتیں بھی شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔ اس ضمن میں نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی انگوٹھوں کے ذریعے شناخت کے لیے کراچی پہنچ چکی ہے۔