مقابلہ بازی پریقین نہیںرکھتی،ہمیشہ معیار کو ترجیح دیتی ہو ں،نادرہ چودھری

ْسینئرز کا احترام کرنے سے ہی جونیئرز اپنے شعبے میں ترقی کرسکتے ہیں،معروف اداکارہ کی گفتگو

منگل 26 مئی 2020 16:40

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) معروف اداکارہ نادرہ چودھری نے کہا ہے کہ مقابلہ باز ی کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں،سینئرز کا احترام کرنے سے ہی جونیئرز اپنے شعبے میں ترقی کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ ہوںاور شوبز میںمیر ا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ،میںمقابلہ بازی پریقین نہیںرکھتی اورہمیشہ معیار کو ترجیح دیتی ہو ں۔

(جاری ہے)

نادرہ چودھری نے کہا کہ شوبزمیںکوئی نمبر ون نہیں، میری نظر میںسب برابر ہیںاورجونیئر ز کوبھی چاہیے کہ وہ اپنے سے سینئرز کانہ صرف احترام کریں بلکہ ہمیشہ ان سے سیکھنے کی بھی کوشش کیاکریں کیونکہ ہمیشہ جھکنے والے کوہی پھل لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے اوربھرپور محنت سے کام میںنکھار لانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :