چوکیدار کا عیدی مانگنے کیلئے مفرد انداز ، انگریزی میں اپنے باس کو تحریر لکھ دی

نجی کمپنی کے چوکیدار کی تحریر سوشل میڈیا پر وائرل ، صارفین نے خوب سراہا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 26 مئی 2020 16:46

چوکیدار کا عیدی مانگنے کیلئے مفرد انداز ، انگریزی میں اپنے باس کو تحریر ..
کراچی ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 مئی 2020ء ) چوکیدار کا عیدی مانگنے کیلئے مفرد انداز ، انگریزی میں اپنے باس کو تحریر لکھ دی ، جس کے بعد یہ تحریرسوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی بچے کو عیدی کیلئے متحرک ہوتے ہوئے تو سب نے تو دیکھا ہوگا جو اپنے عزیز واقارب سے زبردستی عیدی نکلوا تے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی تحریر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک چوکیدار نے اپنے باس سے عیدی لینے کیلئے منفرد انداز اپنایا ہے اور انہیں انگریزی میں تحریر لکھ دی ۔

چوکیدار کی جانب سے محبت بھرا سلام کیا گیا اور کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے بعد اللہ نے ہمیں عید کا دن دیا جو ہمیں عیدی کی یاد دلاتا ہے۔ چوکیدار نے لکھا کہ اپنی جیب میں ہاتھ ڈالیں اور ہمارے لئے کچھ عیدی نکال لیں
میں کسی بھی وقت آپ کے پاس عیدی لینے کیلئے آسکتا ہوں۔

(جاری ہے)

اور عیدی کو لے کر میں کوئی بہانہ نہیں سنو گا۔ چوکیدار کے اس تحری میں ایموجیز کا استعمال کیا گیا ۔

آخر میں باس کو یہ بھی بتا دیا کہ کم سے کم عیدی 2000 روپے قابل قبول ہوگی۔ اپنے باس سے عیدی مانگے کا یہ مفرد انداز سوشل میڈیا صارفین کو خوب پسند آیا اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ کا باعث بن گیا ۔ صارفین نے لکھا کہ عیدی طلب کرنا اس کا حق ہے۔ تاہم انگریزی میں عیدی طلب کرنا ایک انتہائی مفرد انداز بھی ہے ۔ چوکیدار کی عیدی دو ہزار کے بجائے پانچ ہزار بنتی ہے۔ صارفین نے کہا کہ ہمیں چوکیدار کی اس تحریر کو سراہنا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریر باس کے لئے کسی دھمکی سے کم نہیں ہے۔ چوکیدار کسی سے بھی عیدی طلب کر سکتا ہے اور یہ اس کا حق ہے۔ 

متعلقہ عنوان :