ٓشوبز انڈسٹری کوعروج پر لے جانے نے کیلئے سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی ،چودھری سلیم باجوہ

منگل 26 مئی 2020 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) فلمسازچودھری سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ہر رات کے بعد صبح ہوتی ہے اور ہمیں بھی یہ امید نہیں چھوڑنی چاہیے کہ فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل نہیں کریگی،انہوں نے کہا کہ فلم کو کامیاب کروانا کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں بلکہ اس میں ٹیم ورک کا ہونا ضروری ہے اگر فلم کا ڈائریکٹر بہترین کام کرر ہا ہے لیکن کاسٹ وہ نتائج نہیں دے رہی تو اس میں ڈائریکٹر کا کیا قصور ہے،چودھری سلیم باجوہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لیجانے کیلئے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی اور میری حکومت سے بھی اپیل ہے کہ وہ دوسرے شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بھی اقدامات کرے کیونکہ اس سے بھی ہزاروں لوگوں کو روزگار وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :