گ*لائیو انٹرویو کے دوران زلزلہ ، وزیراعظم نیوزی لینڈ کے حواس برقرار، ویڈیو وائرل

[جسینڈا آرڈرن نے انٹر ویو جاری رکھتے ہوئے چہرے پر مسکراہٹ بکھیری اور میزبان اینکر کو بتایا کہ زلزلہ آیا ہے جس کے باعث تمام چیزیں ہل رہی ہیں ،تاہم میں محفوظ جگہ پر بیٹھی ہوں

منگل 26 مئی 2020 19:50

9نیوزی لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) لائیو انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے ،جسینڈا آرڈرن نے اپنی حواس برقرار رکھے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کے لائیو انٹر ویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے شروع ہو گئے۔ جسینڈا آرڈرن نے اپنی اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے انٹرویو جاری رکھا اور اپنے چہرے پر مسکراہٹ قائم رکھی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا سا زلزلہ آ رہا ہے اور آپ دیکھ سکتی ہیں کہ کمرے میں تمام چیزیں ہل رہی ہیں۔ یہ بات قابل غور رہے زلزلے کی شدت6۔5 تھی۔ جس کا مرکز 62 میل دور سمندر کی تہہ تھا۔جسینڈا آرڈرن نے میزبان اینکر سے کہا کہ میرے اوپر کوئی لائٹ بھی موجود نہیں، میں جس جگہ پر بیٹھی ہو وہ محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ یاد رہے اس سے قبل نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو کیفے میں داخل ہونے روک دیا گیا، کیفے میں سماجی فاصلے تحت بیٹھنے کی گنجائش نہیں، جس پر وزیراعظم جسینڈا آرڈن اور مہمانوں کو واپس جانا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے قانون پر عملداری کی مثال قائم کردی۔