mچاغی: موٹر سائیکل اور گاڑی کی ٹکر سے تین افراد جان بحق

ؔزمین کے تنازعے پردوگروپوں میں تصادم پانچ افراد شدیدزخمی سرحدی شہر ماشکیل سے ایک شخص کی نعش بر آمد ہوگیا

منگل 26 مئی 2020 19:50

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) چاغی میں موٹر سائیکل اور گاڈی کی ٹکر سے تین افراد جان بحق،زمین کے تنازعیپردوگروپوں میں تصادم پانچ افراد شدیدزخمی سرحدی شہر ماشکیل سے ایک شخص کی نعش بر آمد ہوگیا،تفصیلات کے مطابق تحصیل چاگئے میں موٹر سائیکل سوار نے ایک بچے کو کچل ڈالا بچہ موقع پر ہی جان بحق ہوگیا دالبندین کلی خدارحیم میں گاڈی کی ٹکر سے ایک بچہ جان ہوگیا تحصیل چاگئے میں زمین کے تنازعے پردوگروپوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا سرحدی شہر وشاپ میں کار گاڈی الٹنے سے ایک شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا ادھر پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل کے نواحی علاقہ پیشکان سے ناروال کے رہائشی شہباز ولد محمد یسین کی نعش لیویز کو بر آمد ہوا نعش زیادہ مسخ ہونے کی وجہ سے جگہ پر ہی دفنا دیا گیا نعش کی شناخت جیب سے بر آمد ہونے والا قومی شناختی کارڈ سے ہوا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :