احمد سفیان میں بڑا اداکار بننے والی تمام خوبیاں موجود ہیں ‘ حنا دلپذیر

بڑوں کی عزت اور ان سے رہنمائی لینے کی خوبی نے بڑا متاثر کیا ہے ‘ سینئر اداکارہ

بدھ 27 مئی 2020 12:36

احمد سفیان میں بڑا اداکار بننے والی تمام خوبیاں موجود ہیں ‘ حنا دلپذیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) سینئر اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ اداکاراحمد سفیان کے ساتھ ٹیلی فلم میں کام کر کے ان کی صلاحیتوں کو دیکھنے کا موقع ملا ہے اورمیں برملا کہہ سکتی ہوں کہ احمد سفیان کا نام آنے والے واقتوں میں بڑے فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ احمد سفیان نے فلم ’’دال چاول ‘‘کے بعد جس طرح ترقی کی منازل طے کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ، اس نے مختلف ٹی وی ڈراموں کے بعد پہلی مرتبہ کراچی میں بننے والی ٹیلی فلم میں کام کیا ہے اور اس کی اداکاری کو دیکھ کر کہنے پر مجبور ہو گئی ہوں کہ اس میں ایک بڑااداکار بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔

احمد سفیان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ بڑوں کی عزت کرنے کے ساتھ ان سے رہنمائی لیتا ہے اور اس کی اس بات نے مجھے بڑا متاثرکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :