ملک بھر میں عید کی 3 روز کی تعطیلات کے بعد شاپنگ مالز، دکانیں اور بازار کھل گئے

شادی ہالز، مارکیاں اور سینما اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث مسلسل 65 ویں دن بھی بند رہے

بدھ 27 مئی 2020 13:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عید کی 3 روز کی تعطیلات کے بعد شاپنگ مالز، دکانیں اور بازار کھل گئے تاہم تعلیمی ادارے، شادی ہالز، مارکیاں اور سینما اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث مسلسل 65 ویں دن بھی بند رہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز، دودھ دہی سبزی ،گوشت ، مرغی کی دکانیں مقررہ اوقات میں کھلی رہیں، بڑے شاپنگ مالز بازار مارکیٹیں صبح 9 سے شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی ۔

پنجاب اور خیبرپختون خوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ رواں دواں رہا تاہم سندھ اور بلوچستان میں پابندی رہی۔ ملک میں ٹرین آپریشن احتیاطی تدابیر کے ساتھ فعال رہا تاہم جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس بند رہی۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی پر بھی عملدرآمد کرانے کے سختی برتی گئی اہم شاہراہوں پر پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان الرٹ رہے ۔