چین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء نے چینی صدر شی جن پنگ کے جوابی خط کو متاثر کن قراردیاہے ،

ہم نے چین کو ہمیشہ اپنا دوسرا آبائی شہر سمجھا ہے، چینی حکومت اور پیکنگ یونیورسٹی نے ہمیں بہترین نگہداشت فراہم کی، پاکستانی طلباء کے تاثرات

بدھ 27 مئی 2020 13:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء نے بیجنگ یونیورسٹی آف سائنس این ٹیکنالوجی میں پاکستانی طلبا کے خط پر چینی صدر شی جن پنگ کے پٴْرجوش جواب کو متاثر کن قراددیاہ۔ چین اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اب تک ف یونیورسٹیوں کے تقریبا 100طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ، پاکستانی ڈاکٹریٹ کے طالب علم محمد حامدنے وبا کے دوران اپنے تھیسس کو مکمل کرنے کے لئے یونیورسٹی میں ہی رہنے پر اصرار کیا۔

چین میں بین الاقوامی طلبا کی اکثریت نے صدرشی کا خط پڑھنے کے بعد کہا کہ میں نے چین کو ہمیشہ اپنا دوسرا آبائی شہر سمجھا ہے ، اور مجھے ایسا آبائی شہر ہونے پر بہت فخر ہے۔ میں صدرشی جین پینگ کا بہت بڑا پرستار ہوں۔

(جاری ہے)

وہ چین میں اپنے ہی لوگوں اور غیر ملکیوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہیں ۔پیِکنگ یونیورسٹی کے اسکول آف ارتھ سائنسز سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یاسین نے بھی وبا کے دوران ہی یونورسٹی میں رہنے کا انتخاب کیا اوریہ ذمہ داری کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ ہم نے (وبا کے دوران چین میں رہنے کے لئی) صحیح انتخاب کیا۔

چینی حکومت اور پیکنگ یونیورسٹی نے ہمیں بہترین نگہداشت فراہم کی۔"شنگھائی یونیورسٹی کے کچھ پاکستانی طلباء نے بھی وباء کے دوران چین میں ہی رہنے کا انتخاب کیا۔ مکینیکل اور الیکٹریکل انجینئرنگ میں پاکستانی گریجویٹ طالب علم ماجد ریاض کو چین آنے کو تین سال ہوئے ہیں۔ جب انہوں نے صدرشی کا خط پڑھا تو وہ بطور پاکستانی طالب علم فخر محسوس کیا۔

ریاض نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف دوست ہیں بلکہ بھائیوں کی طرح ہیں۔ خاص طور پر اس وبا میں ، چینی حکومت اپنے لوگوں کی طرح ہمارا بھی خیال رکھتی ہے۔ میں پاکستانی عوام کے لئے چینی عوام کی محبت اور احترام کو محسوس کرتا ہوںایک اور طالبہ عائشہ خان نے کہاکہ کہ چین میں کورونا کے اتنے بڑے بحران میں بھی ، میں نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ میں غیر ملکی ہوں۔ ۔واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ، چینی صدشی جن پنگ نے بیجنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میں پاکستانی طلباء کے لکھے گئے خط کاپرجوش ردعمل کے ساتھ جواب دیاتھا