سعودی عرب،دو خاندانوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 6 افراد ہلاک

بدھ 27 مئی 2020 17:59

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے میں دو خاندانوں کے درمیان تنازع کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ صوبہ اسیر میں فائرنگ کے واقعے میں لیفٹیننٹ کرنل زید الدباش سمیت دیگر 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تمام سعودی شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ ضبط کرلیا ہے اور استغاثہ معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے۔