لکی مروت، مختلف علاقوں میں الگ الگ ٹریفک حادثات میں ایک بارہ سالہ لڑکا جاں بحق، تین افراد زخمی

بدھ 27 مئی 2020 18:20

لکی مروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں میں الگ الگ ٹریفک حادثات میں ایک بارہ سالہ لڑکا جاں بحق، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لنڈیواہ علاقہ میں بارہ سالہ انعام اللہ ، دس سالہ مدثر اور تیری سالہ سجاد نے چھاؤنی گراونڈ میں بھیٹے تھے کہ شہاب خیل کی جانب سے آنیوالی پکاپ ان پر چڑھ دوڑی جس سے تینوں بچے زخمی ہوگئے،زخمیوں کو نورنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بعد میں بارہ سالہ انعام اللہ بنوں لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ بنوں سے تعلق رکھنے والے نیک دراز شاہ اور واثق سرائے گمبیلا کے قریب انڈس ہائی وے پر حادثے میں زخمی ہوگئے۔ دونوں موٹر سائیکل پر بہرام خیل جارہے تھے کہ ڈیرہ کی جانب سے آنیوالی کار نے انہیں ٹکرماردی دونوں زخمیوں کو سرائے گمبیلا ہسپتاک منتقل کردیا گیا۔