کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس

بدھ 27 مئی 2020 19:07

کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا ۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں طیارہ حادثے اور کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، چیف سیکریٹری سندھ ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری صحت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق 43 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہیں اور ان کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ تکلیف دہ مرحلہ ہے ، طیارہ حادثہ کے لواحقین کس کرب سے گزر ہے ہم سمجھ سکتے ہیں ۔سیکریٹری صحت سندھ نے طیارہ کے شہداء کے ڈی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے وزیراعلی کو آگاہ کیا ۔ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی جیسے ہی لاشوں کی شناخت ہوجائیں ، لاشیں ورثاء کے حوالے کریں ۔