کورونا وائرس، 2020 میں ڈیوائسز کی فروخت میں نمایاں کمی کا امکان
رواں سال ایک ارب 90 کروڑ ڈیوائسز فروخت متوقع ہے ،ڈیوائسز کی فروخت پر نظر رکھنے والی کمپنی گارٹنر کی پیشگوئی
بدھ 27 مئی 2020 20:42
(جاری ہے)
کمپنی نے یہ پیشگوئی بھی کی کہ موبائل فونز کی فروخت میں 14.6 فیصد کمی آسکتی ہے۔
اس بارے میں رنجیت اتوال نے کہا کہ اگرچہ لاک ڈاؤن کے دوران صارفین کی جانب سے دفتری ساتھیوں، دوستوں اور گھروالوں سے رابطوں میں اضافہ ہوا ہے مگر آمدنی میں کمی کے نتیجے میں کم افراد نئے فونز کو خریدنے کو ترجیح دیں گے۔یہ رجحان 5 جی فونز میں دیکھنے میں آسکتا ہے، تاہم سستے فائیو جی فونز لوگوں کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں مگر 2020 میں 5 جی فونز کی فروخت مجموعی فروخت کا 11 فیصد حصہ رہنے کا امکان ہے اس سے قبل 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسمارٹ فون مارکیٹ کو تاریخ کی سب سے بڑی کمی کا سامنا ہوا تھا۔رواں ماہ کے شروع میں جاری ہونے والے اسمارٹ فون مارکیٹ ریسرچر آئی ڈی سی کے تخمینے کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اسمارٹ فون کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.7 فیصد کمی آئی۔یہ کمی متوقع تھی کیونکہ پہلے چین اس وبا کا مرکز بنا اور وہاں متعدد شہروں میں لاک ڈاؤن ہوا جس کے بعد یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا اور اب متعدد ممالک بند پڑے ہیں۔صرف چین میں ہی پوری دنیا میں فروخت ہونے والے فونز کی 25 فیصد تعداد سپلائی ہوتی ہے جو اس سہ ماہی کے دوران گھٹ کر 20 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ مغربی یورپ میں فونز کی فروخت میں 18.3 فیصد اور امریکا میں 16.1 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔مجموعی طور پر اس سہ ماہی کے دوران 27 کروڑ 58 لاکھ فونز فروخت ہوئے اور 2014 کے بعد پہلی بار کسی سہ ماہی میں فروخت ہونے والے فونز کی تعداد 30 کروڑ سے کم رہی۔اس سال توقع کی جارہی تھی کہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں تیزی سے آئے گی جس کی وجہ 5 جی اور فولڈ ایبل فونز میں تنوع قرار دی جارہی تھی مگر مالی مشکلات اور کووڈ 19 کے نتیجے میں اسمارٹ فون کمپنیوں نے ڈیوائسز کی تیاری میں کمی کردی ہے۔ماہرین کے مطابق نئے فونز کی طلب بہت زیادہ کم ہوگئی ہے اور لگ بھگ آدھی دنیا میں لاک ڈائون ہے جس کے نتیجے میں ڈیوائسز کی فروخت بہت کم ہوگئی ہے، اس وقت متعدد صارفین کے خیال میں نئے فون کو خریدنا ایک عیاشی ہے جس کی ابھی ضرورت نہیں۔اس سہ ماہی کے دوران سام سنگ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل 2019 کی آخری سہ ماہی کے دوران ایپل نے فونز کی فروخت میں سام سنگ کو شکست دے دی تھی۔اکتوبر سے دسمبر 2019 کے دوران ایپل نے 70.7 ملین آئی فونز دنیا بھر میں بھیجے جبکہ اس عرصے میں سام سنگ اسمارٹ فونز کی تعداد 68.8 ملین رہی۔اس کے مقابلے میں جنوری سے مارچ کے دوران سام سنگ نے 58.3 ملین فونز فروخت کیے اور 21.1 فیصد شیئر کے ساتھ اپنی حکمرانی پھر سے قائم کرلی، تاہم فروخت میں 18 فیصد سے زائد کمی بھی ہوئی۔اس کے بعد ہواوے 17.8فیصد مارکیٹ شییئر کے ساتھ تیسرے سے چھلانگ لگا کردوسرے نمبر پر آگئی جبکہ ایپل 13 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پہلے سے تیسرے نمبر پر چلی گئی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.