ْڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ، دکھی انسانیت کی خدمت پر ادارے کی تعریف

بدھ 27 مئی 2020 20:49

ْڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ، دکھی انسانیت کی خدمت ..
سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) وزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عید الفطر کی مناسبت سے اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید کے موقع پر مستحق افراد کیلئے یہ ادارہ کام کر رہا ہے۔یہ ادارہ دس سال سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ اس ادارے میںرہائش کھانا اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ ہمارے لئے دعاؤں کی فیکٹریاں ہیں۔ہماری معاشرتی رواداریاں کہیں نہ کہیں بگڑ رہی ہیںہماری سماجی قدریں اور ثقافت سب تباہ حالی کا شکار ہیں- ہمیں اس کو بچانا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاحضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے والدین کے ساتھ نرمی کا درس دیا ہے ۔مغرب میں اولڈ ایج ہوم کا تصور سمجھ میں آتا ہی- یہ رویئے ہمارے معاشرے کی عکاسی نہیں کرتے۔