جدہ،591 لیبر کیمپوں میں 1 لاکھ 8 ہزار غیر ملکی کارکنوں کا معائنہ

جمعرات 28 مئی 2020 10:45

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں 591 لیبر کیمپوں میں مقیم ایک لاکھ 8 ہزار غیر ملکی کارکنوں کا عام معائنہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سودی نشریاتی ادارے کے مطابق جدہ میں قائم لیبر کیمپ معائنہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 12 سرکاری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اب تک شہر کے متعدد لیبر کیمپوں کا تفتیشی دورہ کیا، جن کارکنوں کا معائنہ کیا گیا وہ کورونا وائرس سے پاک تھے، ان کا صحت ریکارڈ تیار کیا گیا ہے جبکہ ہر کارکن کی الگ فائل بنائی گئی ہے تاکہ وقفے وقفے سے معائنہ ہوتا رہے۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ جن کیمپوں میں کورونا سے تحفظ کی تدابیر نہیں تھیں یا جن میں کارکنوں کی تعداد زیادہ تھی وہاں متبادل رہائش کا انتظام کیا گیا ہے،جن کارکنوں کو متبادل رہائش فراہم کی گئی ہے ان کے کھانے پینے کا بھی انتظام کرکے انہیں صحت مند ماحول میں ٹھہرایا گیا ہے۔یہ تمام تدابیر انسداد کورونا اور کارکنوں کی سلامتی کے لیے کی گئی ہیں۔