سارے معاملے میں ملک ریاض کی کوئی غلطی نہیں،عظمیٰ خان

عثمان ملک ریاض کی سالی کا بیٹا ہے، کورٹ کے اندر اور باہر ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، صبح اٹھا تو دوست نے کال پر بتایا کہ گھر میں بلینک چیک آیا ہے ۔ وکیل حسان نیازی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 28 مئی 2020 17:48

سارے معاملے میں ملک ریاض کی کوئی غلطی نہیں،عظمیٰ خان
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 28 مئی 2020ء ) اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کا معاملہ ، ملک ریاض کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عثمان ملک ریاض کی سالی کا بیٹا ہے نہ کہ بھتیجا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عثمان میرے ساتھ دو سال سے ریلیشن میں تھا ۔چاند رات کو میں نے پہلی بار عثمان کی بیوی کو دیکھا۔

 اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ میں اعتکاف بیٹھی تھی چاند رات کو جب کمرے سے باہر آئی تو سامنے عثمان بیٹھا تھا، اس نے 5 منٹ بیٹھنے کا کہا، تب ہی اچانک کچھ گارڈ دیوار پھلانگ کر اندر آگئے، خواتین گھر میں گھس گئیں اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا، گارڈ کو کہا ان لڑکیوں کو کمرے میں لے جاو۔ 
حسان نیازی نے اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں ، اگر کسی کو بھی میری ضرورت پڑے گی تو میں ان کے لئے کھڑا ہو گا چاہے ظلم کرنے والا جتنا بھی طاقتور ہو۔

(جاری ہے)

حسان نیازی نے اپنے تعلقات ہما خان کے ساتھ جوڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی جھوٹی باتوں پر میں دھان نہیں دیتا ۔ حسان نیازی نے کہا کہ میں صبح اٹھا تو مجھے میرے قریبی دوست نے کال کر کے بتایا کہ گھر میں بلینک چیک آیا ہے ، میں نے کہا اس کی جگہ ایک سی ڈی دے دیں ، جس میں ملک ریاض کی بیٹیوں کا بیان ہو۔ دھمکیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے کورٹ اور کورٹ کے باہر ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں عظمیٰ اور ہما بھی ملک ریاض کی طرح پاور فل ہیں۔ یہ بات بھی قابل غورہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عثمان میرے ساتھ نکاح کرنا چاہتا تھا، میرا اس کیساتھ تعلق 2سال سے تھا۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے 5 مہینے پہلے عثمان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وہ پرانے تعلق کی بنیاد پر ملاقات کیا کرتا تھا۔