ایبٹ آباد میں یوم تکبیر ،سردار مہتاب گروپ اور مرتضیٰ جاوید عباسی گروپ نے علیحدہ علیحدہ تقریبات منعقد کیں

جمعرات 28 مئی 2020 20:27

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) ایبٹ آباد میں یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ (ن) میں گروپ بندی واضح طور پر نظر آئی۔ سردار مہتاب گروپ اور مرتضیٰ جاوید عباسی گروپ نے علیحدہ علیحدہ تقریبات منعقد ہوئی۔ پارٹی قائدین کے سامنے لیگی کارکنان بھی دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔یوم تکبیر کی تقریبات میں دونوں گروپوں کے قائدین نے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلع ایبٹ آباد میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی کے دوران پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کو مکمل طور پر پر نظر انداز کیا جس پر سردار مہتاب احمد نے تحفظات کا اظہار کیا۔ ایبٹ آباد میں پارٹی قائدین کی جانب سے گروپ بندی کے بعد ضلع ایبٹ آباد میں پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔