مرحوم آغامحمد کاسی نے پشتو زبان کی ترویج و ترقی کے لئے اہم کردار ادا کیا ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

جمعرات 28 مئی 2020 20:27

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں پشتو زبان کے ممتاز ادیب دانشور اور ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر ارباب آغا محمد کاسی کے انتقال پر گہرے رنج غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحوم آغامحمد کاسی نے پشتو زبان کی ترویج ترقی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور بالخصوص ریڈیو کے ذریعے انھوں نے پشتو زباں اور ادب وثقافت کے لیے بڑا کام کیا اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :