اضافی عملہ سوار ہونے پر قومی ائیر لائن کو لندن اور ابوظہبی میں بھاری جرمانہ عائد

12 کے بجائی15 فضائی عملہ سوار تھا،برطانیہ میں 5000 ہزار پائونڈ جبکہ ابوظہبی میں 50 ہزار درہم جرمانہ کیا گیا

جمعرات 28 مئی 2020 21:46

اضافی عملہ سوار ہونے پر قومی ائیر لائن کو لندن اور ابوظہبی میں بھاری ..
ابوظہبی،مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) قومی ائیرلائن کے طیارے میں اضافے عملے کے سوار ہونے پر ائیر لائن کو مانچسٹر اور ابو ظبی ائیرپورٹ پر جرمانہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کے طیارے میں تین کاک پٹ کریو زیادہ ہونے پر اسے مانچسٹر اور ابو ظبی میں جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جہاں بارڈر سکیورٹی فورس نے ائیرلائن پر جرمانہ عائد کیا۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق فی کس 1680 پائونڈ جرماند عائد کیا گیا ہے۔ برطانیہ نے پی آئی اے کو 12 فضائی عملے کو اجازت دی تھی اور پی آئی اے کی پرواز سے 15 فضائی عملہ مانچسٹر پہنچا تھا جس پر مجموعی طور پر 5000 ہزار پائونڈ کا جرمانہ کیا گیا جب کہ ابوظبی ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھی قومی ائیرلائن کو 50 ہزار درہم جرمانے کا نوٹس دے دیا۔

متعلقہ عنوان :