یوم تکبیر سربلندی ، وقار اور قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر ہے،، در چین مر ی

آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہمارے ملک کو اللہ تعالیٰ نے ایک بے باک ، نڈر فوج سے نوازا ہے، رکن بلوچستان اسمبلی

جمعہ 29 مئی 2020 00:03

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی سینئر رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی درچین مری نے کہا کہ یوم تکبیر سربلندی ، وقار اور قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر ہے، آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہمارے ملک کو اللہ تعالیٰ نے ایک بے باک ، نڈر فوج سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا ایٹمی پروگرام ممتاز سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پاک افواجِ سیکورٹی کی مرہون منت اور ملک و قوم پر ان کا ناقابل فراموش احسان ہے۔ آج اگر پاکستان میں داخلی عدم استحکام اور سیاسی بحرانوں کے باوجود کسی بیرونی دشمن کو وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوئی تو وہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا ہے۔

ہم پاکستان دشمن عناصر کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو میلی نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام اور یہاں کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ اور ہمارا ہر جوان اپنے ملک اور فوج پر جان نچھاور کر سکتا ہے۔ جسکی ماضی گواہ ہے کہ ہمارے آباواجداد نے بھی اس ملک کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔