قطر نے گلف کوآپریشن کونسل چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی
سعودی عرب، امارات اور دیگر خلیجی ممالک نے قطر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے
محمد عرفان جمعہ 29 مئی 2020 17:17
(جاری ہے)
قطر کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ جی سی سی کے پلیٹ فارم سے مایوس ہو گئے ہیں، وہی ایسی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
یہ تنظیم چھ ممالک کے عوام کے لیے اُمید اور خواہشات کا مرکز بنی رہی ہے۔واضح رہے کہ گلف کوآپریشن کونسل کی بنیاد 1981ء میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رکھی گئی تھی۔ آج سے تین سال قبل سعودی عرب اور قطر کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہوئے، اس معاملے میں عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے کُھل کر سعودی عرب کا ساتھ دیا۔ قطر پر سعودی عرب میں دہشت گرد عناصر کی درپردہ حمایت کا الزام عائد کیا گیا۔ جس کے بعد قطر کے دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات شدید اختلافات کا شکار ہو گئے۔ خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اس تنازعے کو 5 جون کو تین سال پورے ہو جائیں گے۔ اس موقع پر یہ افواہیں سامنے آ رہی ہیں کہ قطر کو دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے جس تنہائی میں دھکیل دیا گیا ہے، اس کے خلاف احتجاج کے طور پر قطر جلد خلیج تعاون کونسل سے کنارہ کشی اختیار کر لے گا، تاہم قطری حکومت کی اعلی عہدے دار نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.