احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھر میں 93 لاکھ53 ہزار سے زائد افراد میں 113 ارب 75 کروڑ روپے تقسیم

جمعہ 29 مئی 2020 17:51

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھر میں 93 لاکھ53 ہزار سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھر میں کل 113 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد رقم 93 لاکھ53 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ حکام کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد ادائیگی مراکز کھل گئے ہیں جہاں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔

وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے تحت بیروزگار افراد کے لئے احساس ایمرجنسی کیش کیٹیگری 4 کے تحت ادائیگیوں کا باقاعدہ آغاز 18 مئی سے ہوا تھا۔وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے تحت احساس ایمرجمسی کیش کے لئے درخواستوں کے لئے پورٹل 25 مئی کو رات ساڑھے گیارہ بجے بند ہوگیا تھا۔پورٹل پر کل 48 لاکھ 79 ہزار 7 سو 30 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں کل 113 ارب75کروڑ روپے سے زائد رقم 93 لاکھ53 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔

پنجاب میں49 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد رقم40 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔سندھ میں34 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد رقم 28 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔خیبر پختونخوا میں 21 ارب 48کروڑ روپے سے زائد رقم17 لاکھ46 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔بلوچستان میں5 ارب31کروڑ سے زائد رقم4 لاکھ35 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔آزاد جموں وکشمیر میں 1 ارب 85 کروڑروپے سے زائد رقم 1 لاکھ 49 ہزارافراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔گگت بلتستان میں 79 کروڑ سے سے زائد رقم 62 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔اسلام آباد میں 42 کروڑ سے زائد رقم 34 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔