پشاور،جاں بحق کوروناکی مشتبہ مریضہ کے لواحقین کاہسپتال کے اندر تھوڑ پھوڑ

جمعہ 29 مئی 2020 19:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے کورونا کمپلیکس میں جاں بحق مریضہ کے لواحقین کاہسپتال کے اندر تھوڑ پھوڑ، کورونا کی مشتبہ مریضہ کی موت کی خبر سنتے ہی رشتہ دار نے کورونا کمپلیکس کا دروازہ تھوڑدیا جس سے اس کا ہاتھ زخمی ہو گیاتاہم ایل آر ایچ کے سیکورٹی عملے کی بروقت کارروائی سے عملہ محفوظ رہا 50سالہ کوروناکی مشتبہ مریضہ کو جمعرات کی رات شبقدر کے علاقے سے 7 بج کر 45 منٹ پر تشویشناک حالت میں لایا گیاتھا ۔

(جاری ہے)

واقعہ میں ہسپتال عملے کا کوئی بھی فرد زخمی نہیں ہوا نا ہی کسی پر تشدد کیا گیا ہے ہسپتال ترجمان کے مطابق متوفیہ کے وارڈ داخلے سے لیکر علاج معالجے کی پوری تفصیلات ہسپتال انتظامیہ کے پاس موجود ہیں فائل کے اندر علاج معالجے کی مکمل تفصیلات درج ہیںعلاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی گئی خاتون کی فوتگی پر بہت دکھ ہوا ہے ان کو بچانے کی بہت کوشش کی گئی بدقسمتی سے جانبر نا ہو سکی۔انہوں نے بتایاکہ ہسپتال کا عملہ دن رات کورونا کے مریضوں کی خدمت پر مامور ہے عید کی چھٹیاں بھی کورونا کمپلیکس میں گزرای واقعہ افسوسناک ہے کورونا مریضوں کے علاج پر مامور ٹیم کی وجہ سے 117 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں علاج کے دوران سو سے زیادہ عملے کے افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔