اوستہ محمد میں شدید گرمی درجہ حرارت 52سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا

شدید گرمی اور لو سے لوگ گھروں میں محصو ر ہو کر رہ گئے کاروبار ٹھپ، بجلی کی غیر لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

جمعہ 29 مئی 2020 23:49

اوستہ محمد میں شدید گرمی درجہ حرارت 52سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا
اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) اوستہ محمد میں شدید گرمی درجہ حرارت 52سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ، شدید گرمی اور لو سے لوگ گھروں میں محصو ر ہو کر رہ گئے کاروبار ٹھپ، بجلی کی غیر لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے، کیسکو کے بالا حکام نوٹس لیںتفصیلات کے مطابق اوستہ محمد اور آس پاس کے علا قوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت 52سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا گرمی اور لو کی وجہ سے چرند پرند منہ کھولے ہانپتے رہے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ، لوگ گھروں میں محصو ر ہو اور جو لوگ بازار میں گھومتے رہے وہ سائے کی تلاش میں تھے گرمی کی شدت نے لوگوں کا چالیس بجا دیا کاروبارٹھپ ہو کر رہ گئے ، جبکہ بجلی کی غیر علاا نیا لوڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا عوام نے کیسکو کے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نااہل ایس ڈی او کا فوری تبا دلہ کریں کسی ایماندار اور عوام کا خادم ایس ڈی او کو بھجیں یہ سرکار کا یا عوام کا خادم نہیں یہ وڈیروں کا زاتی غلام ہے اس کا تبادلہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :