اقوام متحدہ کے عالمی امن دستوں کے دن کی مناسبت سے دنیا میں امن کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان کے سپاہی عامر اسلم کو بعد از مرگ ایوارڈ سے نوازا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ

ہفتہ 30 مئی 2020 00:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) اقوام متحدہ کے عالمی امن دستوں کے دن کی مناسبت سے دنیا میں امن کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان کے سپاہی عامر اسلم کو بعد از مرگ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق کوٹلی آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سپاہی عامر اسلم مونوسکو میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور اقوام متحدہ کے تحت عالمی امن دستوں کے دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک ورچوئل تقریب منعقد ہو رہی ہے جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترئس سپاہی عامر اسلم کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بعد از مرگ ڈیگ ہیمرسکجولڈ میڈل سے نوازیں گے۔