امریکا میں خام تیل کے نرخوں میںملاجلا رجحان

ہفتہ 30 مئی 2020 10:25

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی طلب بڑھنے کے باوجود امریکا میں اس کے نرخوں میںملاجلا رجحان رہا جس کی وجہ ہانگ کانگ کے مسئلے پر چین کے ساتھ کشیدگی ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد جولائی کے لیے سودے 33 سینٹ گر کر 34.96 ڈالر فی بیرل طے پائے۔برنٹ کے اگست کے لیے سودے 12 سینٹ بڑھ کر 36.16 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 3 سینٹ اضافے کے ساتھ 33.74 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :