طیارہ حادثہ،ائیربس ماہرین کی ٹیم کل تحقیقات مکمل کرلے گی

پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں معاونت کے لیے ائیر بس کی ٹیم 25 مئی کو کراچی پہنچی تھی کاک پٹ وائس ریکارڈر اور ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر کو ائیربس ماہرین فرانس میں ڈی کوڈ کریں گے

ہفتہ 30 مئی 2020 12:26

طیارہ حادثہ،ائیربس ماہرین کی ٹیم کل تحقیقات مکمل کرلے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے آنے والے ائیر بس کمپنی کے ماہرین کل اتوار کو تحقیقات مکمل کرکے پرسوں پیر کو واپس روانہ ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطاق پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں معاونت کے لیے ائیر بس کی ٹیم 25 مئی کو کراچی پہنچی تھی۔ائیر بس کمپنی کے ماہرین اتوار تک اپنی تحقیقات مکمل کرلیں گے جس کے بعد ٹیم پیر یعنی یکم جون کو کراچی سے واپس فرانس روانہ ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ٹیم اپنے ساتھ بلیک باکس اور انجن کے بعض پرزے بھی لے جائے گی جبکہ کاک پٹ وائس ریکارڈر اور ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر کو ائیربس ماہرین فرانس میں ڈی کوڈ کریں گے۔دوسری جانب ائیرکرافٹس ایکسیڈنٹس انویسٹی گیشن بورڈ کی پاکستانی ٹیم کا ایک رکن بھی فرانس کی ٹیم کے ساتھ جائیگا۔خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔