ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے ایک خاتون سمیت مزید دو افراد جاں بحق

ہفتہ 30 مئی 2020 15:55

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے ایک خاتون سمیت مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے، نواں شہر کا رہائشی 32 سالہ نوجوان جبکہ موسیٰ دی ہٹی کے قریب رہائش پذیر خاتون جاں بحق ہو گئی، ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 276 سے بھی تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نواں شہر کا رہائشی 32 سالہ بینک ملازم محمد زبیر کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گیا جبکہ مانسہرہ روڈ پر واقع موسیٰ دی ہٹی کے قریب رہائش پذیر خاتون محمد جان جو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج تھیں، انتقال کر گئیں۔ ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 276 سے بھی تجاوز کر گئی ہے جن میں سے 85 صحت یاب ہو چکے ہیں، 178 سے زائد مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔