شہبازشریف کاعاطف مزاری کے اہل خانہ سے رابطہ ،انتقال پر اظہار تعزیت

پارٹی کوہمیشہ عاطف مزاری جیسے مخلص اور وفادار ساتھی کی کمی محسوس ہوتی رہے گی‘ صدر (ن) لیگ

ہفتہ 30 مئی 2020 16:32

شہبازشریف کاعاطف مزاری کے اہل خانہ سے رابطہ ،انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے اہل خانہ سے رابطہ کر کے عاطف مزاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے سابق لیگی رکن اسمبلی عاطف مزاری کے بھائی شمشیر مزاری،بیٹے ریحان مزاری اور داماد خضر مزاری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے عاطف مزاری کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلند ی کیلئے دعا کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ عاطف مزاری مسلم لیگ (ن)کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔ عاطف مزاری ایک نہایت شریف النفس،نیک ،غریب پرور اور حلقے کے عوام کے مقبول رہنما تھے،پارٹی کوہمیشہ عاطف مزاری جیسے مخلص اور وفادار ساتھی کی کمی محسوس ہوتی رہے گی۔