کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون میں گزشتہ شب ہجوم کا تین افرادپر تشدد، ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی ہوگئے

ہفتہ 30 مئی 2020 19:08

کوئٹہ 30۔مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارہ ٹاون کرانی روڈ پر گزشتہ شب ہجوم نے تین افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ہجوم کالاش حوالگی سے انکا رکیا ،پولیس پر پتھرائو سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی،پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ میں لین دین کے معاملے میں رات گئے خروٹ آباد کے رہائشیوں کو ہجوم نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

تشدد سے ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ہجوم نے نوجوانوں پر پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں ان پر شدید تشدد کیاگیاجس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں،پولیس کے پہنچنے پر مشتعل ہجوم کا لاش دینے سے انکارکیا مزاحمت پرہجوم کے پتھرائوسے سے ڈی ایس پی صدر ایاز حیدر اور ایس ایچ او بروری عزت اللہ زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے لاش قبضے میں لیکر بی ایم سی منتقل کردی‘مزید کارروائی علاقہ پولیس کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :